اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کریملن کے ترجمان نے یورپی حکام کو موجودہ عالمی مسائل کے صحیح ادراک سے عاری قرار دیا ہے
روس کے ایوان صدر کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اکثر یورپی ملکوں میں ایسے افراد اقتدار میں نظرآتے ہیں جو کم تعلیم یافتہ، غیر ذمہ دار اور محدود فکرکے مالک ہیں۔
دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپی حکام ان چیلنجوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں جن سے ہم سبھی دوچار ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ یورپی لیڈران کو موجودہ صورتحال کی سنگینی اور اہمیت کا ادراک ہی نہیں ہے۔
روسی ایوان صدرکریملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ باتیں ایسی حالت میں کہی ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ امریکی حکومت کے ایک با اثر عہدیدار کے مطابق ایران کے حالیہ ہنگاموں اور بلوؤں کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیموں، سی آئی اے اور موساد نے اپنی پوری قوت لگادی تھی۔
آپ کا تبصرہ